28 ستمبر 2011 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے کہا ہے کہ شام ميں کسي بھي طرح کي غيرملکي مداخلت اور بدامني سے پورامشرق وسطي متاثر ہوگا.

ابنا: ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے نيويارک ميں اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کے اجلاس کے موقع پر ترکي کے وزير خارجہ احمد داؤد اوغلو سے ملاقات ميں کہا کہ شام ميں کسي بھي طرح کي بدامني اور عدم استحکام پورے علاقے کو مشکلات سے دوچار کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کي ہے کہ شام کا مسئلہ غيرملکي مداخلت کے بغير حل کيا جائے ايران اور ترکي کے وزراء خارجہ نے اس ملاقات ميں باہمي دلچسپي کے معاملات سميت علاقائي اور عالمي مسائل پر بھي تبادلہ خيال کيا اور علاقے کي حساس صورتحال کے پيش نظر باہمي صلاح و مشورے جاري رہنے پر زورديا

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ نے نيويارک ميں شام کے وزيرخارجہ وليد المعلم سے بھي ملاقات ميں کہا کہ تہران شام ميں اصلاحات کے نفاذ کا خير مقدم کرتا ہے اور اس امر کو مزاحمتي عمل کي تقويت کے لئے مفيد سمجھتا ہے انہوں نے علاقے کے تعلق سے بعض مغربي ملکوں کے دوہرے معيار کےروئے پر بھي تنيقد کي -............

/169